اردو

urdu

ETV Bharat / city

ٹویٹر پر سخت کارروائی کا مطالبہ

کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرز نے نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت کے ’ٹویٹر پیج‘ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے پر مائیکرو سوشل میڈیا کمپنی ٹویٹر انڈیا کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Demands stern action on Twitter
ٹویٹر پر سخت کارروائی کا مطالبہ

By

Published : Jun 5, 2021, 8:23 PM IST

کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرز کے جنرل سکریٹری پروین کھنڈیلوال نے ہفتہ کے روز یہاں کہا کہ مسٹرنائیڈو اورمسٹر بھاگوت کے ٹویٹر پیج سے ’بلیو ٹک‘ کو ہٹا کر ٹویٹر انڈیا نے ہندوستان کے تیئں اپنی گھٹیا سوچ کا مظاہرہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نائب صدر کے ٹویٹر پیج سے بلیو ٹِک کو ہٹانا گستاخی ہے۔ اس کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے۔ مسٹر کھنڈیلوال نے کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی سماجی تنظیم، جس کے ملک بھر میں ہزاروں خدمات کےمنصوبے چل رہے ہیں اور جو تنظیم اپنی یومیہ سرگرمیوں کے ساتھ سرگرم ہے، اسے راشٹریہ سویم سیوک کے سربراہ موہن بھاگوت کے ٹویٹر پیج سے بھی بلیو ٹک ہٹایا گیا ہے۔

یہ دونوں واقعات ایک ہی دن میں رونما ہونا ہندوستان کے تیئں ٹویٹر کی گھٹیا سوچ کی علامت ہے۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے کہا ہے کہ یہ ناقابل معافی جرم ہے اور حکومت کو فوری طور سخت کارروائی کرنی چاہئے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details