اردو

urdu

ETV Bharat / city

ویکینڈ کرفیو کے سبب دہلی کی سڑکیں سنسان - ویکنڈ کرفیو کے سبب وہ شاہراہیں بالکل ہی سنسان

دہلی کی مختلف شاہراہوں پر عام دنوں میں گاڑیوں کی لمبی قطاریں ہوتی تھیں لیکن ویکینڈ کرفیو کے سبب وہ شاہراہیں بالکل ہی سنسان رہیں، دہلی حکومت کی جانب سے 30 اپریل تک رات 10 بجے سے صبح 5 بجے تک کورونا کرفیو نافذ کیا گیا ہے جبکہ ہفتہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن نافذ کیے جانے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

delhis roads empty due to weekend curfew
ویکنڈ کرفیو کے سبب دہلی کی سڑکیں سنسان

By

Published : Apr 18, 2021, 8:35 PM IST

کورونا وائرس کی دوسری لہر کافی تیزی سے ملک میں پھیل رہی ہے جس کی وجہ سے 24 گھنٹوں میں دو لاکھ سے زائد نئے کیسز درج کیے جارہے ہیں، موجودہ صورتحال گذشتہ برس کے مقابلے زیادہ خطرناک ثابت ہورہی ہے۔

ویکنڈ کرفیو کے سبب دہلی کی سڑکیں سنسان

کورونا وائرس کی دوسری لہر کو روکنے کے لیے مرکزی و ریاستی حکومتیں جو بھی اقدامات کررہی ہیں وہ ناکافی ثابت ہورہے ہیں۔ وہیں دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے دہلی میں مکمل لاک ڈاؤن کے بجائے ویکینڈ کرفیو نافذ کر کے کورونا کے انفیکشن پر قابو کرنے کی کوشش کی ہے۔

دہلی میں کل 25 ہزار سے زائد افراد کورونا پازیٹیو پائے گئے تھے جبکہ اس سے ایک روز قبل یہ تعداد 24 ہزار تھی، کورونا وائرس کے قہر کو دیکھتے ہوئے دہلی کے عوام بھی حکومت کے اس فیصلے کا احترام کرتے ہوئے ویکینڈ کرفیو پر اپنے گھروں میں ہی رہے۔

ویکینڈ کرفیو پر ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے دہلی کی مختلف شاہراہوں کا جائزہ لیا اور جہاں عام دنوں میں گاڑیوں کی لمبی قطاریں ہوتی تھیں وہاں پر ویکینڈ کرفیو کے سبب شاہراہیں بالکل سنسان رہیں۔

قابل ذکر ہے کہ دہلی حکومت کی جانب سے 30 اپریل تک رات 10 بجے سے صبح 5 بجے تک کورونا کرفیو نافذ کیا گیا ہے، اس کے علاوہ ہفتہ اور اتوار کے روز مکمل لاک ڈاؤن نافذ کیے جانے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details