اردو

urdu

ETV Bharat / city

دہلی: ظفر الاسلام خان نے شوکاز نوٹس کا جواب دیا - توہین آمیز بیان

دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ظفر الاسلام خان نے ان کے عہدے پر سے ہٹائے جانے کو لیکر لیفٹیننٹ گورنر کی جانب سے جاری شوکاز نوٹس کا جواب دے دیا ہے۔ یہ معلومات آج دہلی ہائی کورٹ کو دی گئیں۔

Delhi: Zafarul Islam responds to show cause notice
دہلی: ظفر الاسلام نے شوکاز نوٹس کا جواب دیا

By

Published : Jun 4, 2020, 6:13 PM IST

آج ہائی کورٹ میں ظفر الاسلام کو ہٹانے کے لیے وکیل الکھ شریواستو کی جانب سے دائر درخواست پر دوبارہ سماعت کی گئی۔ سماعت کے دوران دہلی حکومت کے وکیل نے ہائی کورٹ کو بتایا کہ ظفر الاسلام نے اپنا جواب دے دیا ہے۔ یہ جواب دہلی حکومت کے وزیر قانون کے ساتھ زیر غور ہے۔ ایڈوکیٹ الکھ شریواستو نے مطالبہ کیا کہ دہلی حکومت ظفر الاسلام کو ہٹانے پر جلد فیصلہ لے۔

ویڈیو

گذشتہ 11 مئی کو دہلی ہائی کورٹ نے درخواست گزار کو لیفٹیننٹ گورنر کے فیصلے کا انتظار کرنے کی ہدایت کی تھی۔ ظفر الاسلام کو دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کے لیے دہلی ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی تھی۔ درخواست میں کہا گیا تھا کہ ظفر الاسلام نے بھارت کے لیے توہین آمیز بیان دیا ہے۔ ظفر الاسلام کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا گیا ہے لیکن دہلی حکومت کارروائی نہیں کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details