اردو

urdu

ETV Bharat / city

دہلی خواتین کمیشن نے 16 سالہ بچی کی شادی روک دی

دہلی خواتین کمیشن نے قابل تحسین قدم اٹھاتے ہوئے ایک 16 سالہ نابالغ لڑکی کو 'بچپن کی شادی' سے بچایا۔

By

Published : Jun 25, 2020, 6:17 PM IST

delhi women commission stopped child marriage in rohini
دہلی خواتین کمیشن نے 16 سالہ بچی کی شادی روک دی

دہلی خواتین کمیشن نے روہنی سیکٹر 20 کی 16 سالہ نابالغ لڑکی کو 'بال ویواہ' سے بچایا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ لڑکی کے گھر والے اس کی رضامندی کے بغیر شادی کر رہے تھے، لڑکی نے کمیشن کے ہیلپ لائن نمبر 181 پر فون کرکے معلومات فراہم کیں۔

اطلاع ملنے کے بعد کمیشن کی ٹیم پولیس کے ساتھ موقع پر پہنچی۔ متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ اس کا رشتہ 5 دن پہلے طے ہوا تھا اور اس نے آج تک لڑکے کو نہیں دیکھا اور نہ ہی اسے جانتی ہے۔ موقع پر پہنچ کر پتہ چلا کہ بچی کی عمر 16 سال ہے۔

دہلی خواتین کمیشن نے 16 سالہ بچی کی شادی روک دی

دستاویزات کے مطابق وہ سال 2004 میں پیدا ہوئی ہے۔ وہ آٹھویں جماعت میں پڑھتی تھی، جس کو روک کر والدین اس کی زبردستی شادی کروا رہے تھے۔ اس کی شادی 22 جون کو طے ہوئی تھی۔ کمیشن کی ٹیم نے چائلڈ ویلفیئر کمیٹی اور ایس ڈی ایم آفس کو اس کیس سے متعلق معلومات فراہم کیں۔

اسی دوران مقامی ایس ایچ او کی موجودگی میں بچی کے والدین سے تحریری یقین دہانی کرائی گئی کہ وہ بلوغیت کے بعد اس کی رضا مندی کے ساتھ اس کی شادی کرائیں گے۔ اس کے علاوہ متاثرہ کی کاؤنسلنگ کی گئی اور کنبہ کے افراد کو سمجھایا گیا۔

اس سارے معاملے کے بارے میں دہلی خواتین کمیشن کی چیئرمین سواتی مالیوال نے کہا کہ 'بچپن کی شادی' ان کا بچپن ان سے چھین لیتا ہے۔ یہ بہت غلط ہے کہ ان کے اپنے ہی اس میں جھونک دیتے ہیں۔ ہمیں ہیلپ لائن نمبر پر اطلاع ملی تھی جس کے بعد کمیشن کی ٹیم موقع پر پہنچ کر بچی کو بچانے میں کامیاب رہی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details