نئی دہلی: گزشتہ دنوں ہریدوار میں تین روز دھرم سنسد میں ہندو سخت گیر کی جانب سے مسلم طبقہ کے خلاف دئیے گئے نفرت انگیز اور اشتعال انگیز بیان Hate Speeches Made at a Dharma Sansadکی مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔ سیاسی و سماجی شخصیات نے مسلمانوں کی نسل کشی کی بات کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ Demand to Take Action Against Those Spreading Communal Hatred at Dharma
ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے دہلی کے صدر سراج طالب نے ہری دیوار میں دھرم سنسد میں دیئے گئے بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اترپردیش اسمبلی الیکشن سے قبل بی جے پی اس طرح کی بیان بازی کراکے ماحول کو خراب کرنا چاہتی ہے۔ Welfare Party of India President Siraj Talib Condemn Dharam Sansad Hate Speech
انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت کے دور اقتدار کے دوران اقلیت خوفزدہ ہیں۔ کبھی بی جے پی ارکان کی جانب سے تو کبھی مذہبی پیشوا کی جانب سے ایک مخصوص طبقے کے خلاف نفرت انگیز بیان بازی کی جاتی ہے۔
ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے صدر نے کہا کہ ان کے حوصلے اتنے بلند ہیں کہ وہکھلے عام بابائے قوم مہاتما گاندھی تک کو برا بھلا کہہ رہے ہیں۔ ایسے نفرت پھیلانے والے لوگوں کے خلاف عوام کو آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے۔Derogatory and Abusing Remarks on Gandhi at Raipur Dharam Sansad
سراج طالب نے کہا کہ ویلفیئر پارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ حکومت نفرت انگیز بیان بازی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرے تاکہ اس طرح کی کوئی دھرم سنسد اس طرح کی بیان بازی کی جرأت نہ کرسکے۔