دہلی اردو اکادمی کے نو منتخب نائب چیئرمین کی تعلیمی لیاقت پر گذشتہ روز کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے ریاستی صدر کلیم الحفیظ نے الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ ایسے آدمی کو اکادمی کا چیئر مین منتخب کیا گیا ہے جو اردو زبان سے ناوقف ہیں۔ انہوں نے نائب چیئر سے فوری طور پر عہدہ چھوڑ نے کا مطالبہ کرتے ہوئے ان سے استعفی دینے کو کہا تھا۔ جس پر نائب چیئرمین تاج محمد نے جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ضروری نہیں کہ کوئی تعلیم یافتہ شخص ہی اکادمی چلا سکتا ہے۔ اپنے دفاع میں انہوں نے کہاکہ' زبان کی خدمت کرنے کے لیے زبان کا جاننا ضروری نہیں، بلکہ جذبہ ضروری ہے۔
ایم آئی ایم کے الزام پر اردو اکادمی کے نائب چیئرمین کا جواب
اردو اکادمی کے نو منتخب نائب چیئرمین تاج محمد کی تعلیمی لیاقت پر مسلسل تنقید کے درمیان انہوں نے اپنا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ 'خدمت کرنے کے لیے زبان کا ماہر ہونا ضروری نہیں۔ ان پر الزام ہے کہ وہ اردو زبان سے ناوقف ہیں۔'
delhi urdu academy vice chairman slams aimim allegations
انہوں پلٹ وار کرتے ہوئے کہاکہ بہت سے ایسے لوگ بھی ہیں جو اردو تو بہت اچھی طرح جانتے ہیں، لیکن انہوں نے کبھی اردو کی خدمت نہیں کی'۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے اس بات کا اعتراف کیاکہ دہلی اردو اکادمی میں 27 آسامیاں خالی ہیں جنہیں پر کیے جانے کی تمام کوششیں جاری ہیں، البتہ آسامیہ پر نہ ہونے کی وجہ سے اردو اکادمی کی لائبریری ایک چپراسی کے زیر نگرانی چل رہی ہے۔'