دارالحکومت دہلی کے اوکھلا علاقے میں رہنے والے دو مسلم نوجوانوں نے سماج کے متوسط طبقے کی خواتین کو ہنرمندی کے ساتھ ساتھ روزگار فراہم کرنے کا عزم کیا تھا جسے اب وہ پورا ہوتا دیکھ رہے ہیں۔
دہلی: مسلم نوجوانوں کی کوشش سے خواتین کو روزگار دستیاب - ایچ ون فیڈ ون
ایچ ون فیڈ ون نامی تنظیم آشائیں پروجیکٹ کے ذریعے جھگی جھونپڑیوں میں رہنے والی خواتین کو روزگار سے جوڑنے کا کام انجام دے رہی ہیں. تنظیم کی بانی امرین فاروق نے بتایا کہ ان کا مقصد خواتین کو باصلاحیت بنانا ہے تاکہ وہ اپنی زندگی کو بہتر طریقے سے گزار سکیں۔
خواتین کو روزگار دستیاب
یہ نوجوان غریب طبقے سے تعلق رکھنے والی خواتین کو روزگار سے جوڑنے کے لیے سلائی کا کام سکھانے کے بعد انہیں روزگار فراہم کراتے ہیں. جس سے ان کی ذریعہ معاش کی تلاش مکمل ہوتی ہی ہے ساتھ ہی وہ اپنے گھر کے خرچہ میں اپنے شوہر کا ہاتھ بھی بٹاتی ہیں۔
سلائی سیکھنے سے قبل بیشتر خواتین محنت مزدوری کرنے کے لیے گھر سے نکلا کرتی تھی تاہم اب انہیں گھر میں ہی سلائی کا کام مل جاتا ہے جس سے ان کے اخراجات پورے ہوتے ہیں۔