قومی دارالحکومت دہلی کے شاہی مسجد فتحپوری کے امام نے کہا کہ' ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی معیاد 3 مئی تک کردی گئی ہیں اسی دوران دنیا بھر میں رمضان بھی شروع ہونے والا ہے ایسے میں حکومت کی جانب سے جو پابندیاں عائد کی گئی ہیں ان پر عمل کرنا بھی ضروری ہے لیکن رمضان المبارک کا مہینہ عام مہینوں سے منفرد ہے اس ماہ میں صوم و صلوۃ کے ساتھ ساتھ دیگر عبادتوں میں اضافہ ہوتا ہے ان حالات کے پیش نظر ڈاکٹر مفتی مکرم نے ایک ویڈیو جاری کیا ہے۔
اس ویڈیو میں انہوں نے جہاں ایک طرف مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سماجی دوری کا خیال رکھتے ہوئے گھروں میں عبادت کریں۔ وہیں دوسری طرف اعلی افسران سے بھی درخواست کی کہ رمضان المبارک کے دوران مسلم علاقوں میں تھوڑی نرمی برتی جائے۔
مفتی مکرم نے مزید کہا کہ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے تراویح بھی عام نمازوں کی طرح گھر میں ہی پڑھی جائیں۔ کیونکہ یہ کسی خاص عزر کی وجہ سے کیا جا رہا ہے تو اس کی اسلام میں اجازت دی گئی ہے۔