ہیلتھ بلیٹن میں جمعہ کی شام کو یہ اطلاع دی گئی۔ بلیٹن کے مطابق قومی دارالحکومت میں انفیکشن کی شرح کم ہوکر 0.31 فیصد جبکہ شرح اموات 1.73 فیصدپر برقراررہی۔ اس سے پہلے 22 اپریل کو دہلی میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران انفیکشن کی شرح سب سے زیادہ 36 تھی۔ دہلی میں آج کورونا انفیکشن سے مزید 504 مریض کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی فعال معاملات کی تعداد چار ہزارسے کم ہوکر 3922 رہ گئی۔
دہلی میں کورونا انفیکشن کے نئے کیسز 300 سے کم - ہیلتھ بلیٹن
قومی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 238 نئے معاملات کی تصدیق کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1430671 ہوگئی اورمزید 24 مریضوں کی موت کے ساتھ اموات کی تعداد 24772 تک پہنچ گئی۔
راجدھانی میں اسی مدت کے دوران 77112 نمونوں کی جانچ کی گئی جس میں سے 56000 آرٹی پی سی آر اور 21112 لوگوں کا ریپڈ ایٹیجن ٹیسٹ کیا گیا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق دارالحکومت کے اسپتالوں میں کووڈ بیڈ کی دستیابی 21897 ہے، جب کہ ڈیڈیکیٹڈ کووڈ کیئر سنٹرز میں ان کی تعداد 6211 اور ڈیڈیکیٹڈ ہیلتھ کیئرمراکز میں بستروں کی تعداد 532 ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اپریل میں کورونا وائرس کے عروج کے دوران دارالحکومت میں کئی دن بیڈ کی دستیابی پانچ چھ فیصد رہ گئی تھی۔
بلیٹن میں بتایا گیا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 81183 افراد کا کورونا ویکسینیشن کیا گیاجن میں 50204 کو پہلی خوراک اور 30979 افراد کو ٹیکے کی دوسری خوراک دی گئی۔ اب تک 5910350 افراد کاویکسینیشن کیا جاچکا ہے۔ اس وقت دارالحکومت میں 1238 کورونا مریض گھریلو تنہائی میں ہیں اور ممنوعہ علاقوں کی تعداد 10 ہزار سے گھٹ کر 8032 ہوگئی ہے۔