دارالحکومت دہلی کی آلودگی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ انلاک ون میں نرمی کے بعد دہلی کی سڑکوں پر گاڑیوں کا دباؤ بڑھ گیا ہے اور کل تمام فیکٹریاں اپنی پوری صلاحیت سے چل رہی ہیں۔ دھواں نکلنے کی وجہ سے آلودگی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہوتا رہتا ہے۔ آج صبح دہلی کی ہوا کا معیار انڈیکس 135 ریکارڈ کیا گیا جو خراب کے زمرے میں سمجھا جاتا ہے۔
دہلی کی آلودگی کی سطح میں مسلسل اضافہ - lockdown one pollution delhi
بھارت میں لاک ڈاؤن نافذ ہونے کے بعد ماحولیات آلودگی میں بہت کمی واقع ہوئی تھی۔ اب انلاک 1 میں دی گئی نرمی کے سبب دوبارہ آلودگی بڑھ رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دہلی میں آلودگی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہونے لگا ہے۔
دہلی میں آلودگی کی بڑھتی ہوئی سطح کے بارے میں آلودگی کنٹرول بورڈ سے وابستہ عہدیداروں نے بتایا کہ انلاک 1 میں نرمی کے بعد دہلی کی سڑکوں پر گاڑیوں کا دباؤ اچانک بڑھ گیا۔ دھواں نکلنے کی وجہ سے آلودگی کی سطح بڑھ رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں چلنے والی تمام فیکٹریاں بھی اپنی پوری صلاحیت سے چل رہی ہیں۔ جس کی وجہ سے آلودگی کی سطح بڑھ رہی ہے۔ عہدیداروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں آلودگی کی سطح میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔
علاقے کے لحاظ سے آلودگی کی حیثیت:
- آنند وہار 177
- آیا نگر 115
- بوانا 150
- ڈی ٹی یو 172
- دوارکا 134
- دلشاد گارڈن 142
- آئی ٹی او 242
- لودھی روڈ 181
- منڈکا 129
- نارتھ کیمپس 121
- سونیا وہار 123
- وزیرپور 145