اردو

urdu

ETV Bharat / city

'شاہین باغ سڑک کھلوانے کی کاروائی شروع' - سڑک کو کھولنے کے لیے اقدامات

شہریت ترمیمی قانون (سی اےاے) کی مخالفت میں جام کے گیے متھراروڈ کو نوئیڈا سے جوڑنے والی کالندی کُنج۔ شاہین باغ سڑک کو کھولنے سے متعلق دہلی ہائی کورٹ کے حکم کے بعد دہلی پولیس نے مقامی عوام، مذہبی رہنماؤں اورتاجروں کے ساتھ بات چیت شروع کر دی ہے۔

Delhi Police to persuade CAA protesters to end Shaheen Bagh agitation
'شاہین باغ سڑک کھلوانے کی کاروائی شروع'

By

Published : Jan 14, 2020, 7:16 PM IST

یاد رہے کہ گذشتہ دہلی ہائی کورٹ نے اس سڑک کو کھلوانے سے متعلق عرضی کی شنوائی کرتےہوئے منگل کے روز پولیس سے کہا کہ وہ اس بارے میں متعینہ وقت میں قانون کے مطابق کاروائی کرے۔ عدالت نے کہا تھا کہ' اس معاملے میں مفاد عامہ اور لاء اینڈ آرڈر (نظم و ضبط) کے مطابق اقدام کرے۔ عدالت نے کہا ہے کہ اس معاملے میں مفاد عامہ اور امن عامہ کی صورتحال کو برقرار رکھنے پر بھی توجہ ہونی چاہیے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پولیس کو اس معاملے میں ہائی کورٹ کے حکم نامے کی کاپی مل گئی ہے اور اس کا نوٹس لینے کے بعد سڑک کو کھولنے کے لیے اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔ اس کے تحت پولیس مقامی افراد، مذاہب کے رہنماؤں اور تاجروں کے نمائندوں سے بات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اس مسئلے کو گفتگو اور مذاکرے سے سلجھا نے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سی اے اے کی مخالفت میں شاہین باغ اور آس پاس کے علاقوں نے ایک ماہ قبل اس سڑک کو بند کر رکھا ہے۔ بڑی تعداد میں مظاہرین وہاں ہر دن دھرنا دے رہے ہیں جن میں خواتین کی تعداد زیادہ ہے۔

اس سڑک کے بند ہونے سے عوام کو ہونے والے مسائل کے سبب اتوار کو وہاں کے رہائشیوں نے بڑی تعداد میں ایک مارچ نکالا اور سڑک کھونے کا مطالبہ کیا۔ قبل ازیں روڈ کھولنے کے لیے ہائی کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details