دہلی پولیس کے سائبر سیل کے جوائنٹ سی پی پریم ناتھ نے بتایا کہ 13 فروری کو دشا کو بنگلورو سے گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں دہلی لایا گیا تھا۔ میڈیکل کروانے کے بعد دشا کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ نکیتا جیکب اور شانتو نہیں مل رہے ہیں لہذا غیر ضمانت وارنٹ جاری کردیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ دشا سے تفتیش کے دوران اس کے فون سے اہم معلومات موصول ہوئی ہیں۔ ان معلومات سے یہ واضح تھا کہ دشا نے اپنے ساتھیوں (نکیتا اور شانتنو) کے ساتھ مل کر ٹول کٹ گوگل دستاویز تیار کی اور اسے شیئر کیا۔ دشا نے ٹیلیگرام کے توسط سے گریٹا تھنبرگ کو ٹول کٹ بھیجی۔
کیا ہے ٹول کٹ؟
ٹول کٹ کسی بھی مدعے کو سمجھانے کے لیے بنایا گیا ایک گوگل دستاویز ہوتا ہے۔ ٹول کٹ میں کسی پروگرام کی حکمت عملی کا خاکہ پیش کیا جاتا ہے۔ اس میں پوائنٹ ٹو پوائنٹ ایکشن لکھا ہوا ہوتا ہے۔ اس کا استعمال بنیادی طور پر سوشل میڈیا پر اس مسئلے کو سمجھانے کے لیے کیا جاتا ہے۔