دہلی اسپیشل سیل کے کمشنر آف پولیس نیرج ٹھاکر نے آج یہاں صحافیوں کو بتایا کہ گرفتار عسکریت پسندوں کی شناخت ابوبکر، جان محمد علی شیخ، اسامہ، مول چند عرف لالہ، ذیشان قمر اور محمد عامر جاوید کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق ان میں سے اسامہ اور ذیشان نے پاکستان میں تربیت حاصل کی ہے۔ یہ لوگ نوراتری، رام لیلا اور دیگر تہواروں کے دوران مختلف ریاستوں میں بم دھماکوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسامہ اور ذیشان یہاں سے مسقط گئے اور وہاں سے پاکستان جاکر 15 دن کی ٹریننگ لی۔ ان دونوں کے انڈر ورلڈ سے روابط تھے، جو داؤد ابراہیم کے بھائی انیس ابراہیم کے ذریعہ آپریٹ کیا جارہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ جب ان دونوں کو مسقط سے پاکستان لے جایا جارہا تھا، تب اس کے ساتھ کچھ لوگ بنگلہ بولنے والے تھے۔