اردو

urdu

ETV Bharat / city

دہلی سے باہر جانے والے 37 مزدور حراست میں

جنوب مشرقی دہلی کی پولیس نے دہلی سے باہر جانے والے ایک ٹرک کو ضبط کیا جس میں 37مزدور سوار تھے۔

دہلی سے باہر جانے والے 37 مزدور حراست میں
دہلی سے باہر جانے والے 37 مزدور حراست میں

By

Published : Apr 17, 2020, 3:27 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی کے ایک پولیس افسر نے بتایا کہ 16-17اپریل کی درمیانی شب ایک بج کر 30 منٹ پر پرہلاد پور تھانہ علاقے کے ایم بی روڈ پر جانچ کے دوران ایک ٹرک میں 37مزدور ملے۔ٹرک میں سوار سبھی مزدور بہار کے رہنے والے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مزدوروں کو دہلی سے باہر لے جانے والا ٹھیکے دار برجیش بھی ٹرک میں سوار تھے۔

تفتیش میں برجیش نے بتایا کہ اس نے ان مزدوروں کو اوکھلا منڈی اور چھترپور سے جمع کیا ہے اور سبھی کو ہریانہ کے پلول منڈی لے کر جارہےتھے۔

دہلی پولیس نے ان مزدوروں پر تعزیرات ہند کی دفعہ 188/269/270 کے ساتھ ساتھ مزید وبائی قانون کے تحت مقدمہ درج کرکے آگے کی کاروائی شروع کردی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details