اردو

urdu

ETV Bharat / city

پولیس نے کسانوں سے واپس لوٹنے کی اپیل کی - تشدد کا راستہ چھوڑیں

دہلی پولیس نے احتجاجی کسانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ تشدد کا راستہ چھوڑیں، امن برقرار رکھیں اور اپنے طے شدہ راستوں سے واپس لوٹ جائیں۔

پولیس نے کسانوں سے واپس لوٹنے کی اپیل کی
پولیس نے کسانوں سے واپس لوٹنے کی اپیل کی

By

Published : Jan 26, 2021, 8:30 PM IST

دہلی پولیس نے منگل کو ایک بیان جاری کر کے کہا ہے کہ آج کی ٹریکٹر ریلی کے لئے دہلی پولس نے کسانوں کے ساتھ طے ہوئے شرائط کے مطابق کام کیا اور ضروری بندوبست کیا۔

دہلی پولیس نے آخر تک تحمل کا مظاہرہ کیا لیکن احتجاجیوں نے طے شرائط کو ماننے سے انکار کردیا اور طے وقت سے پہلے ہی اپنی مارچ شروع کردی۔ پولیس نے مظاہرین پر تشدد وتوڑ پھوڑ کا راستہ چننے کا الزام عائد کیا۔

انہوں نے بتایا کہ مشتعل مظاہرین کی تخریب کاری کے پیش نظر دہلی پولیس نے امن و امان برقرار رکھنے کے لئے تحمل کے ساتھ ضروری اقدامات کیے۔ اس تحریک نے عوامی املاک کو بہت نقصان پہنچایا ہے اور متعدد پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔ پولیس نے مظاہرین سے اپیل ہے کہ وہ تشدد کا راستہ ترک کریں، امن برقرار رکھیں اور اپنے طے شدہ راستوں سے واپس لوٹ جائیں۔

واضح رہے کہ کسان ریلی کے دوران کسانوں نے متعدد مقامات پر بیریکیڈ توڑتے ہوئے دہلی میں داخل ہوئے اور اس دوران آئی ٹی او، مقبرہ چوک، نانگلوئی سمیت متعدد مقامات پر پولیس کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں جس میں کچھ کسان اور پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ کسانوں کا ایک جتھہ لال قلعے میں داخل ہوا اور اپنی تنظیم کا جھنڈا بھی لہرا دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details