قومی دارالحکومت دہلی میں کوویتا نامی خاتون ڈیلیوری کے لیے صبح 7:30 بجے جنوبی دہلی کے مدن موہن مالویہ نگر ہسپتال پہنچیں۔
داخلہ نہ ملنے کے سبب ہسپتال کے باہر ہوئی ڈیلیوری ہسپتال انتظامیہ نے انہیں ایڈمٹ کرنے سے انکار کردیا۔ اسی دوران ہسپتال کے باہر ہی انہیں ولادت ہوئی۔ جب ان کے اہل خانہ نے شور مچایا تب ڈاکٹرز نے خاتون کو داخل کرایا۔
کورونا وبا کے دوران سرکاری ہسپتال کے ڈاکٹرز کی غفلت کی خبریں روز بروز سامنے آرہی ہیں۔یہ یقینی طور پر ہے کہ کورونا وبا کے بڑھتے انفیکشن کی وجہ سے مدن موہن مالویہ نگر ہسپتال میں کسی اور مریض کا علاج نہیں کیا جارہا ہے۔
جب ای ٹی وی بھارت کی ٹیم نے کوویتا سے اس بارے میں بات کی تو ان کا کہنا تھا کہ وہ ایڈمیٹ ہیں اور بچہ بھی ٹھیک ہے۔