اردو

urdu

ETV Bharat / city

پرالی سے کھاد بنانے کا کیجریوال کا دعوی جھوٹا: بدھوڑی

بدھوڑی نے کہا کہ دہلی کے کسی بھی گاؤں میں پرالی سے کھاد نہیں بنائی جارہی ہے اور اسے جلانے کے الزام میں کسانوں کے خلاف مقدمے درج کیے جارہے ہیں۔

delhi opposition leader ramvir singh bidhuri slams kejriwal
delhi opposition leader ramvir singh bidhuri slams kejriwal

By

Published : Nov 23, 2020, 5:40 PM IST

نئی دہلی: دہلی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر رام ویر سنگھ بدھوڑی نے وزیراعلی اروند کیجری وال کے پرالی سے راجدھانی کے گاؤں میں کھیت میں ہی کھاد بنانے کے دعوی کو مسترد کرتے ہوئے جھوٹا قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ الٹے کسانوں پر مقدمہ کرکے انہیں تنگ کیا جارہا ہے۔

مسٹر بدھوڑی نے کہا کہ دہلی کے کسی بھی گاؤں میں پرالی سے کھاد نہیں بنائی جارہی ہے اور اسے جلانے کے الزام میں کسانوں کے خلاف مقدمے درج کیے جارہے ہیں۔

کسانوں پر پچاس۔پچاس ہزار روپے کا جرمانہ لگایا جارہا ہے جس سے کسانوں میں کیجریوال حکومت کے خلاف زبردست غصہ ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے دارالحکومت میں آلودگی خطرناک سطح تک پہنچ گئی تھی اور وزیراعلی اس کی اہم وجہ پڑوسی ریاستوں میں کسانوں کے کھیت میں ہی پرالی جلانا بتارہے تھے۔

وہیں دہلی حکومت کی جانب سے ٹیلی ویژن چینلوں اور دیگر ذرائع سے زوروشور سے یہ مہم چلا کر یہ دعوی کیا جارہا ہے کہ راجدھانی کے دیہی علاقوں میں حکومت کی طرف سے کھیت میں ہی پرالی سے کھاد بنائی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details