اردو

urdu

ETV Bharat / city

دہلی: اگلے حکم تک اسکول و کالج بند رکھنے کی ہدایت - Delhi pollution

ایئر کوالٹی مینجمنٹ کمیشن نے دہلی اور این سی آر کے دائرے میں آنے والی ریاستوں کی حکومتوں سے کہا ہے کہ وہ 21 نومبر تک ریل خدمات یا ریلوے اسٹیشنوں، میٹرو ریل کارپوریشن کی خدمات، اسٹیشنوں، ہوائی اڈوں اور بین اضلاع علاقوں میں 21 نومبر تک (سی اینڈ ڈی) ویسٹ مینجمنٹ قوانین اور پولیوشن کنٹرول کے ضابطوں پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

دہلی: اگلے احکامات تک اسکول وکالج بند رکھنے کی ہدایت
دہلی: اگلے احکامات تک اسکول وکالج بند رکھنے کی ہدایت

By

Published : Nov 17, 2021, 5:11 PM IST

فضائی آلودگی کی سطح خطرناک برقرار رہنے کے پیش نظر ایئر کوالٹی مینجمنٹ کمیشن نے این سی آر میں تمام سرکاری اور نجی اسکول، کالج اور تعلیمی ادارے اگلے احکامات تک بند رکھنے کی ہدایت جاری کی ہے اور صرف آن لائن تعلیم کی اجازت ہوگی۔

وہیں دارالحکومت دہلی میں اتوار تک غیر ضروری سامان لے جانے والے ٹرکوں کے داخلے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ایئر کوالٹی مینجمنٹ کمیشن (سی اے کیو ایم) نے منگل کو دارالحکومت دہلی اور این سی آر ریاستوں - ہریانہ، اتر پردیش اور راجستھان - کے سینئر حکام کے ساتھ بڑھتی فضائی آلودگی کے معاملے پر سپریم کورٹ میں سماعت سے قبل خطے میں شدید فضائی آلودگی کے بارے میں ایک میٹنگ منعقد کی۔

میٹنگ میں دہلی اور این سی آر ریاستوں کے چیف سیکریٹریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ’’ان ہدایات پر عمل درآمد کے لیے مستقل بنیادوں پر نگرانی کریں اور پیر کو کمیشن کے سامنے تعمیل کی رپورٹس داخل کریں۔‘‘

اس سے قبل دہلی حکومت نے پیر سے ایک ہفتے کے لیے اسکولز، کالجز اور دیگر تعلیمی اداروں میں براہ راست کلاسز بند کرنے کا حکم دیا تھا۔

ایئر کوالٹی مینجمنٹ کمیشن (سی اے کیو ایم) نے ہدایت دی ہے کہ دہلی کے 300 کلومیٹر کے دائرے میں واقع 11 تھرمل پاور پلانٹس میں سے صرف پانچ این ٹی پی سی- جھجر، مہاتما گاندھی ٹی پی ایس، سی ایل پی جھجر، پانی پت ٹی پی ایس، ایچ پی جی سی ایل، نابھہ پاور لمیٹڈ ٹی پی ایس، راج پورہ اور تلونڈی سبو ٹی پی ایس، مانسا، 30 نومبر تک آپریشنل رہیں گے۔

کمیشن نے دہلی اور این سی آر کے زمرے میں شامل ریاستوں کی حکومتوں سے کہا ہے کہ وہ 21 نومبر تک ریل خدمات یا ریلوے اسٹیشنوں، میٹرو ریل کارپوریشن کی خدمات، اسٹیشنوں، ہوائی اڈوں اور بین اضلاع پر 21 نومبر تک علاقے میں (سی اینڈ ڈی) ویسٹ مینجمنٹ قوانین اور پولیوشن کنٹرول کے اصولوں کی سختی سے تعمیل کو یقینی بنائیں۔ ریاستی بس خدمات، تمام تعمیراتی اور مسماری سے متعلق سرگرمیاں بشمول ٹرمینلز (ISBTS) سوائے قومی سلامتی یا دفاع سے متعلق سرگرمیوں یا قومی اہمیت کے منصوبوں کو روکنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں؛دہلی حکومت ایک ہزارپرائیویٹ بسیں کرایہ پرلے گی

کمیشن نے مزید کہا کہ این سی آر میں اب بھی غیر منظور شدہ ایندھن کا استعمال کرنے والی تمام صنعتیں متعلقہ حکومتوں کے ذریعے فوری طور بند کر دی جائیں گی۔ ریاست این سی آر اور جی این سی ٹی ڈی ہنگامی خدمات کے علاوہ ڈی جی سیٹ کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد ہوں گی۔

این سی آر میں حکام سے کہا گیا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ بالترتیب 10 سال اور 15 سال سے زیادہ پرانی ڈیزل اور پیٹرول گاڑیاں سڑک پر چلتے ہوئے نہ پائی جائیں۔

دہلی حکومت کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ جلد از جلد سی این جی بسوں کو خرید کر فوری طور انہیں مسافر بردار گاڑیوں کے طور پر استعمال میں لائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details