اردو

urdu

ETV Bharat / city

دہلی: میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کی ہڑتال جاری - نئی دہلی کی خبریں

پیر سے ہڑتال شروع ہوئی ہے۔ تاہم اس میں صفائی ملازمین اور صحت کے کارکن شامل نہیں ہیں۔ صفائی ملازمین کو ستمبر تک تنخواہیں مل چکی ہیں۔ اسی دوران دوسرے ملازمین کو اگست کے مہینے تک تنخواہ مل گئی۔

Municipal Corporation
Municipal Corporation

By

Published : Nov 11, 2020, 8:53 AM IST

نئی دہلی میونسپل کارپوریشن کے تمام شعبوں کے ملازمین کو تنخواہیں نہ ملنے سے تینوں کارپوریشنز کے کنفیڈریشن آف ایمپلائز دہلی نگر نگم کے بینر کے تحت کام بند اور ہڑتال دوسرے دن بھی جاری رہی۔

دہلی: میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کی ہڑتال جاری

پیر سے ہڑتال شروع ہوئی ہے۔ تاہم اس میں صفائی ملازمین اور صحت کے کارکنان شامل نہیں ہیں۔ صفائی ملازمین کو ستمبر تک تنخواہیں مل چکی ہیں۔ اسی دوران دوسرے ملازمین کو اگست کے مہینے تک تنخواہ مل گئی۔

دو ماہ کی تنخواہ ابھی باقی ہے۔ جبکہ شمالی نگر نگم سکچھک سنگھ کے جنرل سیکرٹری رام نواس سولنکی کا دعویٰ ہے کہ انہیں گزشتہ چار ماہ سے تنخواہ نہیں ملی ہے اور ہم لوگ تباہی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں۔
کنفیڈریشن آف آل ایم سی سی ایمپلائز یونین کے صدر اے پی خان کا کہنا ہے کہ مشرقی دہلی کارپوریشن کے صدر دفتر اور شاہدرہ اور جنوبی زون میں پیر کو کوئی کام نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں صفائی ستھرائی اور صحت کے کارکنوں کی حمایت حاصل ہے حالانکہ وہ ہڑتال میں براہ راست ملوث نہیں ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ دیوالی سے پہلے سب کی تنخواہیں اور واجبات ادا کر دیئے جائیں لیکن ایسا نہیں ہوا۔ اس کی وجہ سے ہمیں ہڑتال کا سہارا لینا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن جاری کرنے کا مطالبہ بھی اس میں شامل ہے۔ انہیں چھ ماہ سے پنشن نہیں ملی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details