اردو

urdu

ETV Bharat / city

مسلم خواتین کے خلاف نازیبا پوسٹ پر دہلی اقلیتی کمیشن کا پولیس کمشنر کو نوٹس - Kunal Sharma

معاملہ 11 جولائی کا ہے- سوشل میڈیا پر ایک اسکرین شاٹ وائرل ہوا جس کے مطابق کنال شرما نام کے ایک نوجوان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے مسلم خواتین کے خلاف انتہائی قابل اعتراض اور نازیبا پوسٹ کیا تھا جس پر دہلی اقلیتی کمیشن نے پولیس کمشنر کو نوٹس جاری کر کے کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

دہلی اقلیتی کمیشن
دہلی اقلیتی کمیشن

By

Published : Aug 5, 2021, 7:45 AM IST

Updated : Aug 5, 2021, 12:56 PM IST

دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ذاکر خان نے دہلی پولیس کمیشنر کو کنال شرما کے خلاف کارروائی کیے جانے کا نوٹس جاری کیا ہے.

کمیشن نے از خود نوٹس لیتے ہوئے دہلی پولیس کمشنر کو لکھا ہے کہ کنال شرما ایک خاص طبقہ کی خواتین کے خلاف نا زیبا زبان کا استعمال کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا ہے۔ اس میں وہ مسلم خواتین کے خلاف لوگوں جرم کرنے کے لیے اکسا رہا ہے۔ اس لیے کمیشن دہلی پولیس کمشنر کو اس معاملے پر کارروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے 17 اگست تک اپنا جواب داخل کرنے کے لیے کہا ہے.

دہلی اقلیتی کمیشن

اس معاملے پر ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ذاکر خان منصوری سے بات کی۔ اس میں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے دہلی پولیس کمشنر کو اس معاملے کی تحقیقات کرنے اور 17 اگست تک جواب داخل کرنے کو کہا ہے۔

دراصل یہ معاملہ 11 جولائی کا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک اسکرین شاٹ وائرل ہوا جس کے مطابق کنال شرما نام کے ایک نوجوان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے پوسٹ کیا جس میں لکھا تھا ''مسلم لڑکیوں سے شادی کرو اسے سرکاری پراپرٹی سمجھ کر استعمال کرو، خود بھی مزہ لو اور دوسروں کو بھی دلاؤ ۔سب کا ساتھ سب کا وکاس تبھی ہوگا''. ایسا کرنے کے لیے کنال نے باقاعدہ آن لائن ایک فہرست بھی جاری کی۔

اس پوسٹ میں مسلم خواتین کے خلاف انتہائی نازیبا زبان کا استعمال کیا گیا تھا۔ اس میں مسلم خواتین کے نام، فون نمبر اور پتہ درج تھا جب کے فہرست کے آخر میں لکھا ہے کہ ڈیڈیکیٹڈ ٹو آل ہندو بوائز۔ یہ فہرست سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔

دہلی اقلیتی کمیشن

کنال شرما کی تصویر سوشل میڈیا پر آتے ہی ٹویٹر پر غازی آباد پولیس کو ٹیگ کیا گیا۔ اس کے بعد غازی آباد پولیس نے اپنا بیان جاری کیا کہ 'سوشل میڈیا پر ایک نوجوان کے ذریعے کی گئی قابل اعتراض پوسٹ کا تعلق غازی آباد سے نہیں ہے بلکہ یہ شخص دہلی کا رہنے والا ہے۔ اس معاملے میں دہلی پولیس کو آگاہ کیا جا چکا ہے'.

اس کے بعد دہلی خواتین کمیشن کی چیئرمین سواتی مالیوال نے ٹویٹ کر کے اسے بے حد گھٹیا حرکت بتایا اور غازی آباد پولیس سے کنال شرما کو سلاخوں کے پیچھے بھیجنے کی بات کہی۔

مزید پڑھیں:دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین کے خلاف عدالت میں عرضی داخل



جس کے بعد غازی آباد پولیس نے پھر سے ٹویٹ کیا اور بتایا کہ یہ معاملہ دہلی کا ہے۔ اس لیے دہلی پولیس کو اس معاملے کی جانکاری دے دی گئی ہے۔


Last Updated : Aug 5, 2021, 12:56 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details