اردو

urdu

ETV Bharat / city

حضرت عائشہؓ  کی زندگی پر مبنی فلم پر وسیم رضوی کو نوٹس - حضرت عائشہؓ کی زندگی پر مبنی فلم پر وسیم رضوی کو نوٹس

میڈیا رپورٹز اور شکایت کے بعد دہلی اقلیتی کمیشن نے وسیم رضوی کو گستخانہ فلم بنانے پر نوٹس بھیج کر دو اکتوبر تک جواب داخل کرنے کا حکم دیا۔

حضرت عائشہؓ کی زندگی پر مبنی فلم پر وسیم رضوی کو نوٹس

By

Published : Sep 20, 2019, 4:22 AM IST

Updated : Oct 1, 2019, 7:01 AM IST


اطلاعات کے مطابق وسیم رضوی نے حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرہ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی زندگی پر منبی ایک ویب سیریز لارہے ہیں۔

انہوں نے اپنی فلم کا ایک ٹریلر بھی ریلیز کیا ہے، اور اس متنازع پروجیکٹ کے بارے میں بیانات بھی دیے ہیں۔ اس فلم کی خبروں سے مسلمان سخت ناراض ہیں۔ ان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ بھی کررہے ہیں۔

اس سلسلے میں دہلی اقلیتی کمیشن نے وسیم ورضوی کو نوٹس بھیج کر دو اکتوبر تک جواب داخل کرنے کو کہا ہے۔اقلیتی کمیشن نے ان سے یہ جاننے کی کوشش کی کہ' آیا اس پروجیکٹ کا کیا مقصد ہے اور یہ کس مرحلے میں ہے۔

نیز یہ بھی پوچھا گیا ہے کہ اس فلم کے لیے سینسر بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن سے اجازت لی گئی ہے یا نہیں ؟

کمیشن نے رضوی کو یہ حکم بھی دیا ہے کہ وہ جلد از جلد کمیشن کو مذکورہ فلم یا اس کے ٹریلر کا سی ڈی فراہم کریں، سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن کے اجازت نامے یا اس کے لیے دی گئی درخواست کی کاپی مہیا کریں اور فلم کی اسکرپٹ کے ساتھ اس کے لکھنے والے، ریسرچ کرنے والے اور ہدایتکار وغیرہ کے نام بھی بتائیں۔

دہلی اقلیتی کمیشن نے اپنے آرڈر میں مزید کہا ہے: چونکہ یہ بہت حساس مسئلہ ہے، اس کی وجہ سے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مشتعل ہو سکتے ہیں، اس لیے جب تک یہ کیس نیم عدالتی اختیارات کی مالک دہلی اقلیتی کمیشن میں درج ہے۔ آپ اس پروجیکٹ پر مزید کوئی کام نہیں کریں گے'۔

اسی کے ساتھ دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر ظفر الاسلام خان نے سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن کو خط لکھ کر کہا کہ 'یہ فلم اہانت کے زمرے میں آتی ہے، جس سے مسلمانوں کے جذبات نہ صرف مشتعل ہوںے کے امکانات ہیں بلکہ دنیا کے بہت سے ملکوں میں بھی غصے کی لہر دوڑ سکتی ہے۔

ڈاکٹر ظفر الاسلام خان نے مزید کہا ہے کہ پیغمبر اسلام کی زوجہ پر فلم نہیں بنائی جاسکتی ہے، نہ ان کا کارٹون بنایا جاسکتا ہے۔ اس لیے آپ سے درخواست ہے کہ اس شرانگیز فلم کو ریلیز کی اجازت نہ دیں'۔

Last Updated : Oct 1, 2019, 7:01 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details