اردو

urdu

ETV Bharat / city

دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین کو ہٹانے کی عرضی پر سنوائی آج

دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ذاکر خان کو عہدے سے برخواست کرنے کی درخواست پر آج دہلی ہائی کورٹ میں سماعت ہوگی۔ ان پر الزام ہے کہ وہ اپنے اختیارات کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔

ا
ا

By

Published : Aug 31, 2021, 9:39 AM IST

نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ آج دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ذاکر خان کو ہٹانے کی درخواست پر سماعت کرے گا۔ چیف جسٹس ڈی این پٹیل کی سربراہی میں بنچ اس معاملے کی سماعت کرے گا۔

14 جولائی کو عدالت نے دہلی حکومت اور دہلی اقلیتی کمیشن کو نوٹس جار کی تھی۔ درخواست عبدالعامر امیرو نے دائر کی ہے۔ وکیل ہیمنت چودھری نے درخواست گزار کی جانب سے کہا کہ دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ذاکر خان اپنے اختیارات کا غلط استعمال کر رہے ہیں اور وہ عام آدمی پارٹی کے کارکن کی طرح کام کر رہے ہیں۔ درخواست میں ذاکر خان پر عام آدمی پارٹی کی پالیسیوں کو عام کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ وہ عام آدمی پارٹی کی سیاسی ریلیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔

مزید پڑھیں:'اقلیتی مسائل سے واقف ہوں، انہیں حل کرنا اولین ترجیح'

درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ذاکر خان کو ان کے عہدے سے ہٹانے کی ہدایات جاری کی جائیں۔ ذاکر خان کو بطور چیئرمین حاصل کی جانے والی سہولیات واپس کرنے کا حکم دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین کے طور پر موصول ہونے والے معاوضے کو واپس کرنے کی ہدایت جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details