خیال رہے کہ ذاکر خان کا تعلق شمال مشرقی دہلی کے ویلکم علاقے سے ہے اور انہیں دو مرتبہ کونسلر کے انتخابات میں کامیابی ملی، حالانکہ انہوں نے اسمبلی انتخابات میں بھی ہاتھ آزمانے کی کوشش کی تھی لیکن انہیں اس میں کامیابی حاصل نہیں ہو پائی لیکن دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے خاص مانے جانے والے ذاکر خان کے تعلق سے کہا جاتا ہے کہ انہیں ان کی وفاداری کے عوض دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین کا عہدہ ملا ہے۔ انہوں نے ڈاکٹر ظفرالاسلام خان کی جگہ عہدہ سنبھالا ہے۔
دہلی اقلیتی کمیشن کے نئے چیئرمین نے عہدہ سنبھالا - ذاکر خان کا تعلق شمال مشرقی دہلی کے ویلکم علاقے سے ہے
ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے دہلی اقلیتی کمیشن کے نو منتخب چیئرمین ذاکر خان سے خصوصی بات چیت کی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ کس طرح سے اقلیتی برادری کے تئیں اپنی ذمہ داری انجام دیں گے۔
delhi minorities commission new chairman took charge
ذاکر خان نے مزید بتایا کہ دہلی حکومت کی جانب سے شروع کی گئی تمام اسکیموں کو اقلیتی برادری تک پہنچانا ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہوگا۔ وہیں سکھ سماج سے آنے والے کنول سنگھ نے کرتار سنگھ کوچر کا عہدہ سنبھالا ہے۔'
انہوں نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ' انہیں معلوم ہے کہ کس طرح کی پریشانیاں اقلیتی برادری کو لاحق ہیں، اس لیے انہیں اس ذمہ داری کو انجام دینے میں زیادہ دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔'