اردو

urdu

ETV Bharat / city

دہلی میٹرو کی خدمات اگلے نوٹس تک بند - delhi metro services will remain closed

دہلی میٹرو ریل کارپوریشن نے ٹویٹ کرکے جانکاری دی ہے۔

delhi metro
delhi metro

By

Published : May 31, 2020, 11:16 AM IST

دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) کی خدمات مسافروں کے لئے اگلے نوٹس تک بند رہے گی۔ ڈی ایم آر سی نے سنیچر کو یہ اطلاع دی ہے۔ ڈی ایم آر سی نے اپنے سرکاری ٹوئٹر ہینڈل پر بتایا کہ حکومت کی طرف سے جاری رہنمائے ہدایات کے تحت اگلے نوٹس تک میٹرو سروس بند رہے گی اور حکومت کی طرف سے اجازت ملنے کے بعد ہی میٹرو اپنی خدمات کو بحال کرے گا۔

ان دنوں راجدھانی دہلی میں سرکاری اور پرائیویٹ دفاتر میں کام کاج شروع ہوچکا ہے اور لوگوں کی آمدورفت کے لئے دہلی ٹرانسپورٹ کارپوریشن اور پرائیویٹ بسوں کو چلانے کی اجازت حکومت نے کافی پہلے سے دے رکھی ہے لیکن ان بسوں میں 20 سے زیادہ مسافروں کی حد، آٹو اور پرائیویٹ ٹیکسیوں میں مسافروں کے لئے جاری رہنمائے ہدایات سے لوگوں کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

دہلی میٹرو ریل کارپوریشن نے ٹویٹ کر جانکاری دی ہے۔
خیال رہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے پورے ملک میں دو مہینہ سے بھی زیادہ وقت سے نافذ لاک ڈاون کو اب صرف کنٹیمنٹ زون تک محدود کر کے اس کی مدت میں 30جون تک توسیع کردی گئی۔حکومت کے ذریعہ جاری احکامات میں کہا گیا ہے کہ مذہبی تقریب، میٹرو اور بین الاقوامی طیارہ خدمات شروع کرنے کے بارے میں صورتحال کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details