کورونا وائرس کی وجہ سے دہلی میٹرو کی سروس معطل ہے۔ اس وبا کی وجہ سے وزیر اعظم نریندر مودی نے پورے ملک میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا ۔ حالانکہ دہلی میں کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ کے باوجود دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ نہیں کیاگیا اور وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے عوام سے درخواست کی کہ اس وبا کے درمیان ہی لوگوں کو جینا سیکھنا ہوگا ۔
وہیں کیجریوال نے مرکز کو خط لکھ کر دہلی میٹرو ریل کو دوبارہ شروع کرنے کی اپیل کی ہے۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ دہلی میں اب کورونا وائرس کی حالت ٹھیک ہورہی ہے۔ دہلی میں ہم میٹرو کھولنا چاہتے ہیں۔ دہلی میں ٹرائل بیسس پر میٹرو چلنے کی اجازت اب ملنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ مرکز جلد ہی اس پر فیصلہ لے گی۔انہوں نے کہا کہ دہلی میٹرو ریل کے بندر ہونے کی وجہ سے عوام کو آمد ورفت میں زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔