قومی دارالحکومت دہلی کے کیراڑی اسمبلی علاقے کے لوگوں نے پانی کی قلت کے پیش نظر واٹربورڈ اور دہلی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔
احتجاج کے دوران لوگ سڑکوں پر مٹکا، بالٹی لے کر گھروں سے نکل آئے۔ کیراڑی اسمبلی کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ہفتے میں صرف 4 دن پانی آتا ہے۔پچھلے کئی مہینوں سے پانی کا مسئلہ درپیش ہے۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ مقامی رہنما کے پاس جانے کے باوجود بھی پانی کا مسئلہ حل نہیں ہو رہا، گرمی کے موسم میں پانی کی کمی کے سبب ہم لوگ کافی پریشان ہیں۔