دہلی میں ایک پروگرام میں شرکت کرنے آئے اتل کمار انجان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دہلی اب عزت مآب لوگوں کی جگہ نہیں رہ گئی بلکہ آوارہ لوگوں کی جائے پناہ بن گئی ہے اور جب سے مودی بر سراقتدار آئے ہیں تب سے آوارہ زبان بولی جارہی ہے۔
" دہلی اب عزت مآب لوگوں کی جگہ نہیں " - " دہلی اب عزت مآب لوگوں کی جگہ نہیں "
دہلی اسمبلی انتخابات کے لیے جاری تشہیر کے دوران بی جے پی کے رہنماؤں کے ذریعہ نفرت انگیز اور شرمناک بیانات پر بائیں بازو کے مشہور رہنما اتل کمار انجان نے شدید رد عمل ظاہر کیا۔
بائیں بازو کے مشہور رہنما اتل کمار انجان
بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ پرویش ورما کے ذریعہ مسجدوں کو توڑنے کے نفرت انگیز بیان کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیا کہنا چاہتے ہیں؟ آپ کسی کے مذہبی مقام کو توڑ دیں گے؟
اتل کمار انجان نے سخت لہجے میں وزیراعظم نریندر مودی پر بھی حملہ کیا اور کہا کہ اگر ہم لوگ اربن نکسل ہیں تو مودی اربن ڈکٹیٹر ہیں۔
Last Updated : Feb 28, 2020, 8:12 AM IST