دہلی ہائی کورٹ نے 15 مارچ سے حسب معمول سماعت شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہائی کورٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 12 مارچ تک موجودہ طریقے سے ہونے والی سماعت ہی جاری رہے گی۔
دہلی ہائی کورٹ میں 15 مارچ سے حسب معمول سماعت ہوگی - دہلی ہائی کورٹ میں 15 مارچ سے حسب معمول سماعت
ہائی کورٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 12 مارچ تک دہلی ہائی کورٹ میں موجودہ طریقے سے ہونے والی سماعت ہی جاری رہے گی۔
دہلی ہائی کورٹ میں 15 مارچ سے حسب معمول سماعت ہوگی
قابل ذکر ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس سے پیدا شدہ حالات کے مد نظر مارچ 2020 سے ہائی کورٹ میں ورچول سماعت ہو رہی ہے۔ حالانکہ عدالت نے محدود تعداد میں ستمبر 2020 سے حسب معمول کے مطابق سماعت شروع کر دی تھی۔ 18 جنوری سے ہائی کورٹ کی 18 بینچ نے حسب معمول سماعت شروع کر دی ہے۔
(یو این آئی)