اردو

urdu

ETV Bharat / city

ایل جی کو دہلی ہائی کورٹ کا نوٹس

دہلی ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر کو نوٹس جاری کی ہے۔

ایل جی کو دہلی ہائی کورٹ کا نوٹس
ایل جی کو دہلی ہائی کورٹ کا نوٹس

By

Published : Aug 27, 2021, 9:01 PM IST

ہائیکورٹ نے دہلی فسادات اور کسانوں کے احتجاج کے معاملے میں حکومت کی جانب سے عدالت میں پیش ہونے والے وکلاء سے متعلق کاروائی پر لیفٹیننٹ گورنر کو نوٹس جاری کیا ہے۔

چیف جسٹس ڈی این پٹیل کی سربراہی میں بنچ نے اب اس معاملے پر 21 اکتوبر کو سماعت کرنے کا حکم دیا ہے۔ در حقیقت دہلی حکومت نے پولیس کی جانب سے عدالت میں شمال مشرقی دہلی فسادات اور کسانوں کے احتجاج کے مقدمات کی نمائندگی کے لیے وکلاء کی فہرست کو مسترد کردیا تھا اور وکلاء کا ایک نئے پینل کا تقرر عمل میں لایا تھا جسے لیفٹیننٹ گورنر نے سیکشن 239 اے اے (4)کے تحت دیئے گئے خصوصی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے منسوخ کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:

آکسیجن کی کمی سے اموات کی جانچ میں مرکز مداخلت نہ کرے: سسودیا

لیفٹیننٹ گورنر نے دہلی پولیس کی جانب سے تجویز کردہ وکلا کو بطور سرکاری وکیل مقرر کرنے کی صدر سے سفارش کی تھی جبکہ وہ سفارش ابھی تک زیرالتوا ہے۔ ہائیکورٹ میں دہلی حکومت کی جانب سے پیش ہونے والے سینئر ایڈوکیٹ ابھیشیک منوسنگھوی نے کہاکہ سرکاری وکیل کی تقرری ایک معمول کا عمل ہے۔ اس کے لیے صدر کو سفارش بھیجنا درست نہیں ہے، اس سے وفاقیت متاثر ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر کی تقرری میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں جبکہ وہ ایسا کرکے ایک منتخب حکومت کی توہین کر رہے ہیں۔ انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر کے اقدام کو سیکشن 239AA کی خلاف ورزی قرار دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details