نئی دہلی: سکھ طبقہ کے خلاف ایک میڈیا ادارہ پر من مانی طریقے سے رپورٹنگ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر دہلی ہائی کورٹآجسماعت کرے گا۔ جسٹس منموہن کی صدارت والی بنچ اس کی سنوائی کرے گی۔
گذشتہ 12 اگست کو جسٹس جسمیت سنگھ نے خود کو اس سنوائی سے الگ کر لیا تھا۔ گذشتہ ایک فروری کو سنوائی کے دوران کورٹ نے مڈیا ادارے، نیوز براڈکاسٹ اسوسی ایشن آف انڈیا، پریس کاؤنسل آف انڈیا اور مرکزی سرکار کو نوٹس جاری کیا تھا۔