دہلی اسمبلی میں اپوزیشن رہنما رام ویر سنگھ بِدھوڑی نے ریاستی حکومت کے ایک ایڈ میں سکم کو علیحدہ ملک دکھائے جانے کے معاملے میں وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال سے جواب طلب کیا ہے۔
اشتہار میں سکم کو علیحدہ ملک دکھانے پر جواب طلب
دہلی اپوزیشن رہنما رام ویرسنگھ بِدھوڑی نے کیجریوال حکومت کے ایک ایڈ میں سکم کو علیحدہ ملک دکھائے جانے پر جواب طلب کیا ہے، بِدھوڑی نے کہا کہ یہ ایک بے حد سنگین معاملہ ہے جسے کسی صورت میں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
مسٹر بِدھوڑی نے ہفتے کے روز کیجریوال کو ایک خط لکھ کر کہا کہ انھیں مختلف اخبارات میں دہلی کے اس ایڈ کو دیکھ کر بہت تکلیف ہوئی جس میں نیپال اور بھوٹان کے ساتھ سکم کو بھی ایک علیحدہ ملک کے طور پر دکھایا گیا ہے جبکہ یہ خوبصورت ریاست ہمارے ملک کا اٹوٹ حصہ ہے۔
انہوں نے مسٹر کیجریوال سے یہ مطالبہ کیا کہ وہ جواب دیں کہ آخر کس طرح ان کی حکومت کی جانب سے اس طرح قابل اعتراض ایڈ جاری کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک بے حد سنگین معاملہ ہے جسے کسی صورت میں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔