اردو

urdu

ETV Bharat / city

وارمیموریل بنانے کی تیاری، وجہ اختلاف کیا ہے؟ - Delhi Cm

تقسیم ملک کے بعد پاکستان سے بھارت ہجرت کرکے آنے والے افراد کو حکومت کی جانب سے گھر و دکانیں الاٹ کی گئی تھی۔ لیکن انڈیا گیٹ کے قریب واقع پرنسس پارک سے اپنا گھر چلانے والے دکانداروں کو فرمان جاری کرکے سڑک پر لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Delhi government planning to make a war memorial in prince park
وارمیموریل بنانے کی تیاری، وجہ اختلاف کیا ہے؟

By

Published : Nov 1, 2020, 5:14 PM IST

دارالحکومت دہلی کے انڈیا گیٹ پر واقع پرنسس پارک ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ صحافیوں سے بات کے دوران متاثرین نے بتایا کہ ہم یہاں گذشتہ 70 برسوں سے مقیم ہیں لیکن اچانک سے ہماری دکانوں کو اجاڑ کر ہمیں بیروزگار کیا جا رہا ہے۔ جبکہ وزیر اعظم مودی اور دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے غیر قانونی کالونیوں کی بحالی کے لیے بہت ساری سود مند اسکیموں کا اعلان کیا ہے مگر ہمیں اب تک انصاف نہیں ملا۔

وارمیموریل بنانے کی تیاری، وجہ اختلاف کیا ہے؟

ای ٹی وی بھارت سے محمد ساجد نے بتایا کہ اگر ہمیں دکانوں کا کوئی متبادل نہیں ملتا تو ہم اپنے اہل ِخانہ کے ساتھ خواہش موت کی اجازت کے طلبگار ہیں، تاکہ ہم اپنے اہل خانہ کے ساتھ خودکشی کر لیں۔

ریتو سنگھ نے بتایا کہ' ہماری جگہ پر وار میموریل میوزیم بنایا جارہا ہے، جبکہ ہم وار میموریل میں کے خلاف نہیں ہیں بلکہ ہمارا حکومت سے یہ مطالبہ ہے کہ ہمیں اس کے عوض معاوضہ دیا جائے۔

ایک اور شخص چیتن تیواری کا کہنا ہے کہ ہمارے آشیانوں کو اجاڑ کر دہلی حکومت چاہتی ہے کہ وار میموریل بنائے، لیکن کیا وہ فوجی جنہوں نے ہمارے لیے سرحد پر اپنی جانیں قربان کیں، کیا وہ چاہیں گے کہ ان کا میموریل کسی کے آشیانے اجاڑ کر بنائے جائیں۔

آپ کوبتادیں کہ' سنہ 2019 میں وزیر داخلہ امیت شاہ نے شہریت ترمیمی بل کو پارلیمان میں پاس کرایا تھا جسے بعد میں صدر کے حکم سے قانون بنایا گیا اس قانون کا اصل مقصد پاکستان بنگلہ دیش افغانستان میں رہ رہے ہندؤں کو بھارت میں لانے اور مسلسل یہاں کا شہری بنانے کی جانب ایک کوشش کی گئی ہے۔ جبکہ مزید اس قانون کے خلاف مسلسل احتجاج دھرنے بھی ہوئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details