سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مریضوں کی نگہداشت اور نگرانی میں آسانی ہوگی۔ ڈاکٹر اور دیگر ہیلتھ ورکرز مریضوں کی ہر سرگرمی پر نگاہ رکھیں گے اور اس سے علاج میں بہت فائدہ ہوگا۔
دہلی حکومت کے محکمہ تعمیرات عامہ کو سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ حکم میں کہا گیا ہے کہ چوبیس گھنٹوں کے اندر سی سی ٹی وی کیمرے لگا کر رپورٹ پرنسپل ہیلتھ سیکرٹری کو ارسال کی جائے۔
پیر کے روز ، لوک نائک جئے پرکاش اسپتال کا دورہ کرنے کے بعد ، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے دہلی کے چیف سکریٹری کو ہدایت کی تھی کہ وہ کورونا کے تمام وارڈ میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائیں۔ وزیر داخلہ کی اس ہدایت کے فورا بعد ہی دہلی حکومت نے کیمرے لگانے کا حکم جاری کیا ہے۔
سی سی ٹی وی لگانے کی ہدایت واضح رہے کہ گذشتہ دنوں ایل این جے پی اسپتال کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں یہ دکھایا گیا تھا کہ جہاں کورونا مریض داخل ہے ، وہیں بہت سے مردہ افراد کی لاشیں بھی رکھی گئی ہیں۔ بہت سی لاشیں باتھ روم کے قریب رکھی گئیں ہیں۔ اس خوفناک سچائی کے انکشاف کے بعد ہی مرکزی حکومت نے اب اس معاملے کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔