اردو

urdu

By

Published : Dec 21, 2021, 2:30 PM IST

ETV Bharat / city

Delhi Government Dismiss Three Doctors: دہلی حکومت نے محلہ کلینک کے تین ڈاکٹروں کو برطرف کیا

دہلی حکومت نے محلہ کلنک کے تین ڈاکٹروں کو برخاست کردیا Delhi Government Dismiss Three Doctors at Mohalla Clinic۔ ان سب کے اوپر بچوں کو غلط دوائی دینے کا الزام ہے، جس سے تین بچے کی موت ہوگئی۔

Delhi Government Dismiss Three Doctors
Delhi Government Dismiss Three Doctors

نئی دہلی: دہلی حکومت نے محلہ کلنک کے تین ڈاکٹروں کو برخاست کردیا Delhi Government Dismiss Three Doctors at Mohalla Clinic۔ یہ فیصلہ مرکزی حکومت کی رپورٹ کے بعد کیا گیا جس میں ان ڈاکٹروں کے ذریعہ دی گئی دوائی کی وجہ سے تین بچوں کی موت اور دیگر 13 اسپتال میں داخل ہیں۔

دہلی حکومت Delhi Government Doctors نے بیان جاری کرکے کہا،’’دہلی کے کلاوتی شرن اسپتال میں ہوئی تین بچوں کی بدقستی سے موت پر سخت کارروائی کی گئی ہے۔ حکومت نے تینوں ڈاکٹروں کو برخاست کردیا ہے اور معاملے کی جانچ کے حکم دے دیئے ہیں۔اس کے علاوہ حکومت نے دہلی میڈیکل کونسل Delhi Medical Council کو خط لکھ معاملے کی جانچ کر کے جلد رپورٹ دینے کا حکم دیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی دہلی حکومت نے سی ڈی ایم او ڈاکٹر گیتا CDMO Dr Geeta کی قیادت میں ایک جانچ کمیٹی تشکیل دی ہے ۔کمیٹی کو سات دنوں کے اندر اپنی رپورٹ دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جانچ کمیٹی کی صدر ڈاکٹر گیتا کے ساتھ نوڈل افسر اے سی ڈی ایم او ڈاکٹر انجم بھوٹیا اے سی ڈی ایم او اندو سرنا، ایم او سی پی اے انشل مودگل رکن ہیں۔

مزید پڑھیں:

مرکزی وزارت صحت کے تحت طبی خدمات ڈائریکٹوریٹ (ڈی جی ایچ ایس) کے ڈاکٹر سنیل کمار نے 7 دسمبر کو دہلی حکومت کو خط لکھکر ان کلینکوں میں ڈاکٹروں کو ڈیکسٹرومیتھرافرن دوا لکھنے سے روکنے کےلئے نوٹس جاری کرنے کو کہا تھا۔ان کے خط کو مرکزکے ذریعہ چلائے جارہے لیڈی ہارڈنگ میڈیکل کالج کے کلاوتی سرن اسپتال میں مبینہ ڈیکسٹرومیتھرافرن کے زہر کے 16 معاملوں کا پتہ چلا تھا۔

وہیں ڈاکٹر کمار نے خط لکھ کر محلہ کلینک کے ڈاکٹروں کے ذریعہ ڈیکسٹرومیتھرافرن کے مسلسل استعمال کو ان بچوں کی موت کی وجہ بتایا ہے۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details