دہلی حکومت نے قومی دارلحکومت میں 500 مقامات پر 35 میٹر اونچے ترنگے لگانے کے لیے 104 کروڑ روپے منظور کیے ہیں۔
ملک کی آزادی کے 75 سال پورے ہونے کا جشن منانے کے لیے دہلی سرکار کے ’دیش بھگتی بجٹ‘ کے تحت پی ڈبلیو ڈی کے ذریعہ اونچے ترنگے کا پروجیکٹ شروع کیا گیا ہے۔ ان 500 ترنگوں میں سے 5 ترنگے پہلے ہی لگائے جاچکے ہیں۔ باقی ترنگوں کو اگلے سال 26 جنوری تک لگائے جانے کا امکان ہے۔
پی ڈبلیو کے اسپیشل سکریٹری ششی کوشل نے کہا کہ محکمہ کے چیف انجینئر کی تجویز کے تحت دہلی کے 500 مقامات پر 35 میٹر اونچے ترنگوں کے پروجیکٹ کے لیے 104.37کروڑ روپے کی منظوری د ی گئی ہے۔
دہلی: ترنگے لگانے کے لئے فنڈ منظور - دہلی حکومت
ملک کی آزادی کے 75 سال پورے ہونے کا جشن منانے کے لیے دہلی حکومت کے ’دیش بھگتی بجٹ‘ کے تحت پی ڈبلیو ڈی کے ذریعہ اونچے ترنگے کا پروجیکٹ شروع کیا گیا ہے۔ ان 500 ترنگوں میں سے 5 ترنگے پہلے ہی لگائے جاچکے ہیں۔ باقی ترنگوں کو اگلے سال 26 جنوری تک لگائے جانے کا امکان ہے۔
ترنگا
مزید پڑھیں:دہلی میں 'پٹاخے نہیں دیا جلاؤ' مہم کا آج سے آغاز
دہلی حکومت نے مارچ میں دیش بھگتی پر مبنی اپنے سالانہ بجٹ کا اعلان کیا تھا اور اسے دیش بھگتی بجٹ کانام دیاتھا۔
اس کے تحت دارلحکومت میں 500 مقامات پر اونچے ترنگے لگانے کے لیے45 کروڑ روپے مختص کیے گئے۔ ابھی ایسٹ قدوائی نگر،رانی باغ، ایسٹ ونود نگر،کالکاجی اور دوارکا میں ایسے ترنگے لگائے گئے ہیں۔