اردو

urdu

ETV Bharat / city

دہلی: عآپ کے تمام مسلم امیدوار کامیاب - delhi election five muslim candidates winners list

دہلی اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی نے پانچ مسلم امیدواروں کو میدان میں اتارا تھا۔

delhi election: five muslim candidates winners list
دہلی اسمبلی انتخابات 2020: عام آدمی پارٹی کے پانچوں مسلم امیدوار کامیاب

By

Published : Feb 11, 2020, 5:12 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 12:15 AM IST

دہلی اسمبلی انتخابات میں عام آدمی نے پانچ مسلم امیدواروں کو میدان میں اتارا تھا۔

عوام نے پانچوں امیدواروں کو کامیاب بنایا ہے۔ ان میں اوکھلا سے امانت اللہ خان، بلیماران سے عمران حسین، مٹیا محل سے شعیب اقبال، مصطفی آباد سے حاجی یونس اور سیلم پور سے عبدالرحمان کامیاب ہوئے۔

سنہ 2013 کے بعد سے عام آدمی پارٹی اب تیسری بار دہلی میں حکومت بنانے جارہی ہے اور اروند کیجریوال تیسری بار دہلی کے وزیراعلی بنیں گے۔

اب تک کے رجحانات کے مطابق عام آدمی پارٹی کو حالیہ 2020 انتخابات میں 63 نشستوں پر کامیابی ملنے کی امید ہے اور اروند کیجریوال مسلسل تیسری بار وزیر اعلی بنیں گے۔

دہلی اسمبلی میں اس بار پانچ مسلم امیدوار ہوں گے کیوںکہ پانچوں مسلم امیدواروں نے جیت درج کر لی ہے۔

وہیں اگر دہلی میں مسلم ووٹرز کی بات کریں تو 11 سیٹیں ایسی ہیں جہاں مسلم ووٹرز کسی بھی امیدوار کی جیت یا ہار کا فیصلہ کر سکتے ہیں لیکن بد قسمتی سے دہلی میں مسلم امیداروں کی نمائندگی ہمیشہ سے شرح کے اعتبار سے کم ہی رہی ہے۔ گذشتہ انتخابات کے مقابلے میں اس بار مسلم نمائندوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

گذشتہ مرتبہ مصطفیٰ آباد اسمبلی حلقہ سےکانگریس اور عام آدمی پارٹی میں ووٹوں کی تقسیم کی وجہ سے بی جے پی کے جگدیش پردھان نے جیت حاصل کی تھی لیکن اس بار مصطفی آباد سے حاجی یونس کامیاب ہوئے ہیں۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 12:15 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details