آئی جی آئی ایئر پورٹ پر دہلی کسٹم نے ریاض سے آئے ایک مسافر کو گرفتار کیا ہے جو سونے کی اسمگلنگ کرتا تھا ۔ مسافر کے پاس سے حکام نے سونے کے 8 بسکٹ ضبط کئے ہیں جن کا وزن 932 گرام ہے۔ اس کی قیمت بین الاقوامی بازار میں 41 لاکھ 29 ہزار روپے ہے۔
دہلی کسٹم نے سونے کے اسمگلر کوگرفتار کیا - مسافر کے پاس سے 8 سونے کے بسکٹ پائے گئے
کسٹم کے ایڈیشنل کمشنر شوکت علی نوروی کے مطابق ایکس رے مشین مین بیگ کی چیکینگ کے دوران اس مسافر پرشک ہوا جس کے بعد مسافر کے بیگ کی تلاشی لی گئی۔ مینویل چیکنگ کے دوران مسافر کے پاس سے 8 سونے کے بسکٹ ملے۔
دہلی کسٹم نے سونے کے اسمگلر کوگرفتار کیا
تفتیش کے دوران مسافر سونے کے حوالے سے کوئی جواب نہیں دے سکا جس کے بعد کسٹم حکام نے کسٹم ایکٹ کی دفعہ 110 کے تحت برآمد شدہ سونے کو ضبط کرلیا، جبکہ مسافر کو دفعہ 104 کے تحت گرفتار کرلیا گیا ہے۔
مسافر سے اس تعلق سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔