اردو

urdu

ETV Bharat / city

ہتک عزت معاملے میں بی جے پی کے اراکین اسمبلی کو نوٹس جاری - Aaam Admi Party

دہلی کی راؤج اوینیو عدالت نے دہلی حکومت کے وزیر عمران حسین کی جانب سے دائر ہتک عزت کے معالے میں بی جے پی رہنما وجیندر گپتا، مجندر سنگھ سرسا اور کپل مشرا کو نوٹس جاری کیا ہے۔

دہلی کے وزیر کے حتک عزت معاملے میں نوجس جاری

By

Published : Jul 12, 2019, 7:34 PM IST

جسٹس سمر وشال نے تینوں رکن اسمبلی کو 30 اگست کو پیش ہونے کی ہدایت دی ہے۔

عمران حسین نے کپل مشرا، وجیندر گپتا اور مجندر سنگھ سرسا کے خلاف حتک عزت کا کیس درج کرایا ہے۔ عمران کا الزام ہے کہ دہلی میں 17 ہزار پیڑوں کو کاٹنے کے حکم والے معاملے میں تینوں نے ان پر جھوٹے الزام عائد کیے تھے۔

ان تینوں رکن اسمبلیوں نے جون 2018 میں ایک احتجاج کیا تھا، جس میں عمران حسین کے خلاف بدعنوانی کے الزام عائد کیے تھے۔

احتجاج کے دوران انہوں نے مبینہ طور پر پوسٹر لگوائے تھے، جن پر لکھا تھا کہ کیجریوال حکومت کے وزیر عمران حسین نے 23 کروڑ روپے لے کر پیڑ کاٹنے کاٹنے کی اجازت دی۔

عمران پہلے بھی اس الزام کو غلط اور بے بنیاد بتا چکے ہیں۔ عمران حسین اس معاملے میں تینوں کو لیگل نوٹس بھی دے چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details