ملک کی دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کے قہر کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ریکارڈ 8521 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ یہ تعداد گذشتہ 11 نومبر کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ 11 نومبر کو 8593 معاملے درج کیے گئے تھے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے نئے کیسز درج کیے جانے کے بعد کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 7 لاکھ سے تجاوز کر کے 7،06،526 ہوگئی ہے۔ وہیں، گذشتہ برس 15 دسمبر 2020 سے اموات میں بھی اضافہ ہوا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 39 مریض دم توڑ چکے ہیں۔
دہلی میں کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد اب 11،196 ہوگئی ہے۔ اسی طرح کورونا سے اموات کی شرح اب بھی 1.58 فیصد ہے۔ کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کے بارے میں بات کریں تو گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5032 مریضوں کو کورونا اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے، اس کے بعد دہلی میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد اب 6،68،699 ہوگئی ہے، جبکہ کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور یہ تعداد 26،631 تک پہنچ گئی ہے۔