اردو

urdu

ETV Bharat / city

شہریت ترمیمی بل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ - شہریت ترمیمی بل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے زیر اہتمام شہریت ترمیمی بل کے خلاف بی جے پی دفتر کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیا گیا جہاں پر پولیس کے ذریعہ مظاہرین کو روک دیا گیا.

delhi congress party leader
دہلی کانگریس پارٹی کے رہنما

By

Published : Dec 11, 2019, 10:15 PM IST

دارالحکومت دہلی میں ریاستی کانگریس کمیٹی کی جانب سے شہریت ترمیمی بل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا جس میں بھارتی وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کے خلاف نعرے بازی کی گئی.

شہریت ترمیمی بل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

احتجاجی مظاہرے میں مختلف سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی اور بل کی مخالفت کرتے ہوئے اسے واپس لینے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

یہ احتجاجی مظاہرہ دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے زیر اہتمام بی جے پی دفتر کے باہر کیا گیا جہاں پر پولیس کے ذریعہ مظاہرین کو روک دیا گیا۔

اس موقع پر کانگریس رہنما آل اقبال نے کہا کہ انہیں لوک سبھا کے اسپیکر اور راجیہ سبھا کے چیئرمین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ بھارت کے آئین کے خلاف اس بل کو اتنی آسانی سے پاس کرا دیا گیا انہوں نے کہا کہ یہ ہٹلر گری کی انتہا ہے جہاں حزب مخالف سیاسی جماعتوں کی آواز کو دبایا جا رہا ہے.

وہیں کانگریس کی رہنما عشرت جہاں نے کا کہنا تھا کہ ملک کی معاشی صورتحال بے حد خراب ہے ملک کے نوجوان بے روزگار ہیں ایسے میں اگر اس بل کو نافذ کیا جاتا ہے تو اس سے ملک کے حالات مزید خراب ہوں گے.




ABOUT THE AUTHOR

...view details