اردو

urdu

ETV Bharat / city

'میونسپل اہلکاروں کو تنخواہ کا مسئلہ، بی جے پی۔اے اے پی ذمہ دار' - demand payment of pending municipal workers salaries news in urdu

کانگریسی رہنما گویل نے میونسپل اہلکاروں کی حمایت کرتے ہوئے آج کہا کہ کورونا کے اس بحران کے وقت زیادہ تر محکموں کے اہلکاروں کو گذشتہ پانچ ماہ سے تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے انھیں ہڑتال جیسا سخت فیصلہ کرنا پڑا ہے۔

Delhi Congress leaders demand payment of pending municipal workers salaries
Delhi Congress leaders demand payment of pending municipal workers salaries

By

Published : Sep 3, 2020, 8:02 PM IST

نئی دہلی: شمالی دہلی میونسپل میں کانگریس پارٹی کے لیڈر اور سینیئر وارڈ ممبر مکیش گویل نے میونسپل اہلکاروں کو وقت سے تنخواہ اور دیگر سہولت نہ ملنے کے لیے بر سر اقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے اسے فوراً حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مسٹر گویل نے میونسپل اہلکاروں کی حمایت کرتے ہوئے آج کہا کہ کورونا کے اس بحران کے وقت زیادہ تر محکموں کے اہلکاروں کو گذشتہ پانچ ماہ سے تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے انھیں ہڑتال جیسا سخت فیصلہ کرنا پڑا ہے۔ میونسپل اہلکاروں نے تنخواہ نہ ملنے کے خلاف روزانہ دو گھنٹے کی علامتی ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ اگر فوراً اہلکاروں کے مطالبے کے مطابق تنخواہ کی ادائیگی نہیں کی گئی تو آنے والے دنوں صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔'

مسٹر گوئل نے اہلکاروں کی تنخواہ کی ادائیگی فوراً کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہیڈ کوارٹر سوک سینٹر سمیت میونسپل کے مختلف دفاتر کے اہلکاروں نے دو گھنٹے کی علامتی ہڑتال شروع کر دی ہے۔آئندہ دنوں یہ ہڑتال بڑھ سکتی ہے۔ سینیئر وارڈ ممبر نے کہا کہ میونسپل اہلکاروں کی تنخواہ کی مصیبت کے لیے بی جے پی اور اپوزیشن اے اے پی دونوں ذمہ دار ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details