اردو

urdu

ETV Bharat / city

کیجریوال نے ستیندر جین کی صحتیابی کے لیے دعا کی - اروند کیجریوال کا ٹویٹ

دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین کو گزشتہ شب اچانک تیز بخار اور سانس لینے میں پریشانی ہونے پر راجیو گاندھی سپر اسپیشلٹی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

کیجریوال نے ستیندر جین کے صحت مند ہونے کی تمنا کی
کیجریوال نے ستیندر جین کے صحت مند ہونے کی تمنا کی

By

Published : Jun 16, 2020, 12:57 PM IST

دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے اپنے کابینی وزیر صحت ستیندر جین کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کی ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ کہا کہ 'اپنی صحت کا خیال کیے بغیر آپ رات دن 24 گھنٹے عوام کی خدمت میں مصروف عمل رہے، اپنا خیال رکھیں اور جلد صحت مند ہوں'۔

بھارتیہ جنتاپارٹی کے کپل مشرا نے بھی ستیندر جین کی جلد صحت مند ہونے کی دعا کی ہے۔

ستیندر جین دہلی میں کورونا کی بگڑتی صورتحال پر مرکزی وزیر امت شاہ کی اتوار کے روز طلب کی گئی اعلی سطحی میٹنگ میں شامل ہوئے تھے۔ میٹنگ میں مرکزی وزیر اور کنبہ بہبود کے وزیر ہرش وردھن، لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل، وزیراعلی کیجریوال، نائب وزیراعلی منیش سسودیا، آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) کے ڈائریکٹر رندیپ گلیریا اور مرکزی و دہلی حکومتوں کے کئی سینئر افسران موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details