اردو

urdu

ETV Bharat / city

کانگریس پارٹی کے رہنماؤں نے کاغذات نامزدگی داخل کئے - کانگریس رہنما ہارون یوسف،

کانگریس نے سابق عام آدمی پارٹی (آپ) رہنما محترمہ لامبا کو چاندنی چوک، دہلی کانگریس کے رہنما مسٹر ہارون یوسف بلی ماران، دہلی کے سابق وزیر تعلیم جناب لولی گاندھی نگر، پارٹی کی انتخابی مہم کمیٹی کے صدر کیرتی آزاد کی بیوی محترمہ آزاد سنگم وہار اور مسٹر گوئل کو آدرش نگر سیٹ سے انتخابی میدان میں اتارا ہے۔ آپ کے باغی رہنما آدرش شاستری کانگریس کے ٹکٹ پر دوارکا سیٹ سے انتخابات لڑیں گے۔

delhi assembly election congress party
کانگریس پارٹی کے رہنماؤں نے کاغذات نامزدگی داخل کئے

By

Published : Jan 20, 2020, 9:01 PM IST

Updated : Feb 17, 2020, 6:50 PM IST

کانگریس رہنما ہارون یوسف، اروندر سنگھ لولی، الکا لامبا، پونم آزاد، مکیش گوئل، آدرش شاستری اور پرینکا سنگھ نے پیر کے دن دہلی اسمبلی انتخابات کے لئے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔

کانگریس نے سابق عام آدمی پارٹی (آپ) رہنما محترمہ لامبا کو چاندنی چوک، دہلی کانگریس کے رہنما مسٹر ہارون یوسف بلی ماران، دہلی کے سابق وزیر تعلیم جناب لولی گاندھی نگر، پارٹی کی انتخابی مہم کمیٹی کے صدر کیرتی آزاد کی بیوی محترمہ آزاد سنگم وہار اور مسٹر گوئل کو آدرش نگر سیٹ سے انتخابی میدان میں اتارا ہے۔آپ کے باغی رہنما آدرش شاستری کانگریس کے ٹکٹ پر دوارکا سیٹ سے انتخابات لڑیں گے۔

دہلی اسمبلی کے سابق صدر يوگانند شاستری کی بیٹی پرینکا سنگھ نے کانگریس کی جانب سے آر کے پورم سیٹ سے پرچہ داخل کیا ہے۔ کانگریس نے 18 جنوری کو اپنے 54 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا تھا۔ کانگریس اور بی جے پی نے اب نئی دہلی سیٹ سے اپنے امیدوار کے نام کا اعلان نہیں کیا ہے، جہاں سے آپ کے قومی کنوینر اروند کیجریوال الیکشن لڑیں گے۔

مزید پرھیں: مسجد کے صحن میں ہندو جوڑے کی شادی

دہلی اسمبلی انتخابات کے لئے 14 جنوری کو نامزدگی داخل کرنے کا کام شروع ہوا تھا جو 21 جنوری تک چلے گا۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ 22 جنوری کو ہوگی اور 24 جنوری تک نام واپس لئے جا سکیں گے۔ ووٹنگ آٹھ فروری کو ہوگی اور 11 فروری کو نتائج اعلان کئے جائیں گے۔

Last Updated : Feb 17, 2020, 6:50 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details