نئی دہلی: دارالحکومت دہلی میں آلودگی کی سطح میں آج پھر اضافہ ہوگیا ہے۔ حالانکہ اس کی سطح میں کل کافی گراوٹ درج کی گئی تھی۔ آج صبح دہلی و این سی آر میں کافی دھند چھائی ہوئی ہے۔
سپریم کورٹ نے کل سماعت کے دوران دہلی اور مرکزی حکومت کو اس سلسلے میں مستقل حکم تلاش کرنے کا حکم دیا ہے۔ سفر انڈیا (Safar India) کے مطابق دہلی کا AQI آج صبح 339 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (Central Pollution Control Board) کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دہلی کے مختلف علاقوں میں آلودگی کی سطح انتہائی خراب کیٹیگری میں ہے۔