دہلی میں مسلسل آلودگی Air Pollution in Delhi سے لوگوں کو راحت ملتی نظر نہیں آرہی ہے۔ آج دہلی میں دن بھر کہرا اور آلودگی کی وجہ سے دھوپ نہیں نکلی۔ دوپہر تین بجے آشرم چوک پر دھند چھایا ہوا تھا۔یہی صورتحال دہلی کے مختلف علاقوں میں رہی۔ سفر انڈیا System of Air Quality and Weather Forecasting And Researchکے مطابق دہلی کا ایئر کوالٹی انڈیکس 2.5 آج 337 پر ریکارڈ کیا گیا۔ تاہم ہوا کا معیار اب بھی انتہائی خراب زمرے میں ہے۔
دوسری طرف این سی آر میں غازی آباد،نوئیڈا اور فرید آباد میں آلودگی کی سطح انتہائی خراب زمرے میں ریکارڈ کیا گیا ۔جب کہ گروگرام میں آلودگی سے کچھ راحت ملی ہے۔
نومبر کے مہینے میں ہوا کا معیار سب سے خراب کیٹیگری میں ریکارڈ کیا گیا۔ یکم نومبر سے 30 نومبر تک ایئر کوالٹی انڈیکس صرف گہرے سرخ رنگ پر ریکارڈ کیا گیا۔
دوسری طرف سفر انڈیا کے مطابق فضا کے بہتر معیار کے ابھی کوئی آثار نظر نہیں آرہے ہیں۔