اردو

urdu

ETV Bharat / city

کیجریوال کی اراکین پارلیمان کے ساتھ میٹنگ - دہلی کے سبھی سات اراکین پارلیمان کی میٹنگ

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال آج دہلی کے سبھی سات اراکین پارلیمان کے ساتھ ویڈیو کانفرنسگ کے ذریعے میٹنگ کریں گے، اس میٹنگ میں دہلی کے تینوں راجیہ سبھا کے ارکان بھی شامل رہیں گے۔

کیجریوال کی دہلی کے ساتوں اراکین پارلیمان کے ساتھ میٹنگ
کیجریوال کی دہلی کے ساتوں اراکین پارلیمان کے ساتھ میٹنگ

By

Published : Apr 8, 2020, 12:25 PM IST

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجروال دہلی کے اراکین پارلیمان کے ساتھ کورونا وائرس پر میٹنگ کریں گے اور وائرس کے پھیلاو اور اس کے بڑھتے مضرات سے نمٹنے کے لیے تبادلہ خیال کریں گے ، ساتھ ہی کورونا کے خلاف تیاریوں کا جائزہ بھی لیں گے۔

خاص بات یہ ہے اس اجلاس میں بی جے پی کے رہنما اور مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن بھی موجود رہیں گے، اس کے علاوہ دہلی میں بی جے پی کے صدر منوج تیواری سمیت بی جے پی کے سبھی ساتوں ارکان پارلیمان گوتم گمبھیر، میناکشی لیکھی، پرویش ورما، ہنس راج اور رمیش بدھوڑٰیا شامل ہوں گے۔

وہیں دہلی سے عام آدمی پارٹی کے تینوں راجیہ سبھا کے ارکان سنجے سنگھ، سشیل گپتا اور این ڈی گپتا بھی موجود رہیں گے۔

قبل ازیں وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اپنی پارٹی کے سبھی اراکین اسمبلی کے ساتھ ویڈٰو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ کی تھی اور دہلی میں کورونا جیسی وبا سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ لیا تھا اس کے علاوہ کیجریوال نے بی جے پی کے سبھی سات اراکین اسمبلی کے ساتھ الگ سے میٹنگ کی تھی اور حالات کا جائزہ لیا تھا۔

اہم بات یہ ہے کہ گزشتہ روز کورونا سے لڑنے کے لئے اپنے 5-ٹی منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعلی نے ٹیم ورک کا تذکرہ کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ اس سلسلے میں دہلی کے سبھی اراکین پارلیمان کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details