شمالی ہند میں جاری ٹھنڈ کا اثراب دہلی میں دیکھنے کو ملنے لگا ہے۔ دہلی میں آج صبح سب سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ،یہاں کم سے کم درجہ حرارت 6.4ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو اوسط درجہ حرارت سے تقریباً تین ڈگری سیلسیس کم ہے۔
شمالی بھارت میں درجہ حرارت میں مسلسل گراوٹ ہو رہی ہے۔ جس کی وجہ سے سردی بڑھ گئی ہے۔ اتوار کی صبح یہاں دہلی کا کم سے کم درجہ حرارت 6.4 ڈگری Minimum Temperature at Season’s Lowest ریکارڈ کیا گیا۔ یہ اس موسم کا سب سے کم درجہ حرارت ہے۔
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آنے والے دنوں میں لوگوں کو شدید سردی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔