دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے اپہار سنیما سانحہ کیس میں شواہد سے چھیڑ چھاڑ کرنے کے قصوروار قرار دیے گئے سشیل انسل اور گوپال انسل کی سزا پر فیصلہ مؤخر کر دیا ہے۔
چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ پنکج شرما نے 16 اکتوبر کو سماعت کا حکم دیا۔ 8 اکتوبر کو عدالت نے انسل بھائیوں سمیت پانچ افراد کو قصوروار قرار دیا تھا۔
عدالت نے اس معاملے میں عدالت کے ملازم دنیش چند شرما کو بھی قصوروار قرار دیا تھا۔ اس کے علاوہ پی پی بترا اور انوپ سنگھ کو بھی قصوروار قرار دیا گیا۔