اردو

urdu

ETV Bharat / city

افریقی ملک گھانہ سے درگاہ حضرت نظام الدین اولیا میں 150 آکسیجن کنسنٹریٹر بھیجے گئے - افریقی ملک سے دہلی نظام الدین کو سیلینڈر کا ہدیہ

پورا بھارت کرونا وائرس کی دوسری لہر سے متاثر ہے، ایسے میں دیگر ممالک بھی بھارت کی مدد کے لیے آگے آرہی ہیں مغربی افریقی ملک گھانہ نے 150 آکسیجن کنسنٹریٹر درگاہ حضرت نظام الدین اولیا کے توسط سے ملک کی 14 ریاستوں کے 30 ہسپتالوں میں تقسیم کرنے کے لیے بھیجے ہیں، تاکہ اس سے ضرورت مندوں کی مدد کی جا سکے۔

کورونا وائرس سے پورا ملک پریشان ہے
کورونا وائرس سے پورا ملک پریشان ہے

By

Published : May 25, 2021, 7:44 PM IST

کورونا وائرس سے پورا ملک پریشان ہے، اس مہلک وبا کے خاتمے کے لیے مسلسل دعاؤں کا اہتمام کیا جا رہا ہے، درگاہ حضرت نظام الدین اولیا کے آستانے سے بھی ملک بھر کے لیے خصوصی طور پر دعاؤں کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

افریقی ملک گھانہ سے درگاہ حضرت نظام الدین اولیا میں 150 آکسیجن کنسنٹریٹر بھیجے گئے
دراصل درگاہ حضرت نظام الدین اولیاء کو ملک کی 14 ریاستوں کے 30 ہسپتالوں میں 150 آکسیجن کنسنٹریٹر تقسیم کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ یہ تمام آکسیجن کنسنٹریٹر مغربی افریقی ملک گھانہ کی عوام نے مدد کے طور پر بھیجے ہیں، ان میں 5 لیٹر سے لیکر 10 لیٹر تک کے آکسیجن کنسنٹریٹر موجود ہیں جو آیندہ دنوں میں ہسپتالوں کو تقسیم کر دیے جائیں گے۔درگاہ حضرت نظام الدین اولیا کے سجادہ نشین سید ضیا حسن نظامی نے ای ٹی وی بھارت سے بتایا کہ'ابھی 75 کنسنٹریٹر درگاہ حضرت نظام الدین اولیا میں پہنچ چکے ہیں، باقی آئندہ دنوں پہنچیں گے۔ اس دوران انہوں نے گھانہ کے صدر نانا اکفو اڈو اور نائب صدر محمدو باوومیا کا شکریہ ادا کیا۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details