ڈبری پولیس اسٹیشن کی پولیس ٹیم ملک میں 17 مئی تک لاک ڈاؤن بڑھانے کا اعلان دیر رات تک لوگوں کو دے رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی پولیس ٹیم عام لوگوں کو یہ بھی بتا رہی ہے کہ لاک ڈاؤن کے تیسرے مرحلے میں عام لوگوں کو پہلے کی طرح کوئی چھوٹ نہیں دی گئی ہے۔
اعلان کرتے وقت پولیس ٹیم بتا رہی ہے کہ دکاندار سوشل ڈیسٹینسینگ کو برقرار رکھنے کی مکمل کوشش کریں اور اگر کسی قسم کی غفلت برتی گئی تو پولیس بھی اس کے خلاف سخت کارروائی کر سکتی ہے۔